#6032

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

مشاہدات : 4438

سیرۃ سیدنا ابراہیم ؑ ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 210
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5250 (PKR)
(منگل 25 فروری 2020ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

سیدنا  ابراہیم ﷤ اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن  مجید  میں وضاحت  سے  سیدنا  ابراہیم ﷤ کا تذکرہ     موجود  ہے ۔قرآن  مجید  کی  25 سورتوں میں 69  دفعہ حضرت  ابراہیم ﷤ کا  اسم گرامی  آیا  ہے ۔اور ایک سورۃ کا  نام بھی سورۂ ابراہیم ہے  ۔حضرت ابراہیم ﷤نے یک ایسے   ماحول میں   آنکھ کھولی جو شرک  خرافات  میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات  کا مرکز تھا  بلکہ ان ساری خرافات کو  حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب  حضرت ابراہیم ﷤ پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگئی  تو انہوں نے  سب سے پہلے  اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد  عوام کے سامنے اس  دعوت کو عام کیا اور پھر  بادشاہ  وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود  قوم  قبولِ  حق  سے منحرف رہی  حتیٰ کہ  بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے  کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کوابراہیم﷤ کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی  بنا دیا اور دشمن  ذلیل ورسوا ہوئے  اور اللہ نے  حضرت ابراہیم﷤کو  کامیاب کیا۔سیدنا ابراہیم ﷤ کی تعلیمات پوری بنی نوع انسانیت کےلیے مشعل راہ ہیں ۔ دین اسلام  دین ابراہیم کی ہی دوسری شکل  وتشریح  ہے ۔ سیدنا ابراہیم ﷤ اللہ تعالیٰ کے وہ بزرگ پیغمبر ہیں  کہ ا سوۂ ابراہیمی  پر عمل پیرا ہوکر  قربانی کی سنت ادا کرتےہیں۔ کئی سیروسوانح نگاروں نے سیدنا  ابراہیم﷤ کے   قصص و واقعات کو اجمالاً  وتفصیلاً  قلم بند کیا ہے ۔ مولانامحمد رضی ندوی  کی زیر نظر کتاب ’’ سیرت سیدنا ابراہیم ﷤‘‘ حضرت ابراہیم ﷺ کی پُو نور سیرت کا دل آویز اور ایمان افروز تذکرہ پر مشتمل  ایک مستند  کتاب ہے ۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں  سیدنا ابراہیمﷺ سے متعلق اٹھائے گئے کچھ اعتراضات وغلط فہمیوں کی تسلی وتشفی بھی کردی  ہے ۔ مصنف  نے اس کتاب میں حضرت ابراہیم﷤ کی  شخصیت کا محض تاریخی  مطالعہ  نہیں پیش کیا بلکہ اس میں آپ کی دعوت اورپیغام کوسمجھانے کی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف تمنا :سیرت سیدناابراہیم ﷤اورہم

7

پیش لفظ

7

پہلا باب : عہد ابراہیم ﷤

 

سیدنا ابراہیم ﷤سے پہلے

11

الف:قوم نوح

11

ب: قوم عاد

12

ج: قوم ثمود

13

سیدنا ابراہیم ﷤ کا عہد

15

قوم ابراہیم ﷤

16

الف: سیاسی حالات

16

ب: تہذیب و تمدن

18

ج: مذہبی صورت حالت

20

د: معاشرت واخلاق

24

دوسرا :حیات  سیدنا ابراہیم ﷤

 

نام ونسب، آزر باپ یاچچا؟

26

خاندان.... ولادت

27

بچپن

28

بعثت

32

اطمینان قلب کےلیے ایک درخواست

33

دعوت ،باپ کودعوت

37

قوم کو دعوت

39

استدراج ، نیا انداز دعوت

42

اتمام حجت

47

بادشاہ سےمحاجہ

49

معجزہ

51

اعلان براءت

52

قوم ابراہیم ﷤کا انجام

54

ہجرت

56

کنعان کی طرف ، سفر مصر

57

کیا سیدہ ہاجرہ لونڈی تھیں؟

60

سیدنا اسماعیل ﷤کی ولادت

63

آزمایشیں

64

بےآب و گیاہ وادی میں

65

واقعہ ذبح

68

قربانی کی حقیقت

69

ذییح کون ؟

72

ختنہ عہد الہٰی کا نشان

75

ولادت اسحاق

77

قوم لوط اور اس کا انجام

80

جرہم کی آبادی

85

سیدنا اسماعیل ﷤کی آل و اولاد

85

خانہ کعبہ کی تعمیر ، تعمیر کعبہ سیدنا ابراہیم ﷤سے قبل

91

تعمیر ابراہیمی

93

حج کی منادی

95

آخری ایام ،وفات حضرت سارہ ،وفات حضرت ہاجرہ

98

دیگر ازواج و اولاد ،وفات حضرت ابراہیم ﷤

99

تیسرا باب: ملت ابراہیم

 

ملت کا مفہوم

101

ملت ابراہیمی کے بنیادی عناصر ،توحید

107

رسالت

111

آخرت

112

نماز

115

قربانی

117

حج، ختنہ

119

انفرادی ذمے داری،ملت ابراہیمی کے حاملین

121

ملت ابراہیمی اورانبیائے بنی اسرائیل

125

یہود کاملت ابراہیمی سے انحراف

126

نصاریٰ اورملت ابراہیمی

128

ملت ابراہیمی اور اسلام

130

الف: اسلام اور ملت ابراہیمی دونوں کی روح  ایک ہے

131

ب: ملت ابراہیمی کے تمام عناصر اسلام میں باقی رکھے گئے ہیں

134

ج: فریضہ حج

136

د: آخرت میں جزا و سزا کا دارومدار انسان کے ذاتی اعمال پر ہے

138

خاتم النبیین ملت ابراہیمی کے مجدد

139

ملت ابراہیمی کی دعوت اسلام کی دعوت ہے

141

چوتھا باب : اسوۂ  سیدنا ابراہیم ﷤

 

شرک سے بےزاری ( حنیفیت ،

145

کامل اطاعت الہٰی

148

استغفار و انابت

153

شکر

154

دعا

156

عبادت گزاری

163

والدین کے ساتھ حسن سلوک

165

مہمان نوازی

168

حلم و بردباری

171

صداقت شعاری

174

پانچواں باب : سیرت ابراہیم ﷤ :چند شبہات کاجائزہ

 

حضرت ابراہیم ﷤ کی شخصیت کاانکار

177

قرآن میں حضرت ابراہیم کی شخصیت کا ارتقاء

180

حضرت ابراہیم کا اہل عرب اورخانہ کعبہ سےتعلق

187

کتابیات

195

ابراہیم کی پکار اسلام کی دعوت : حج کی منادی

201

حج کی تیاری

203

امامت کبریٰ.. ... عالمگیر تحریک اسلام کا مرکز.... اسلام میں حج کی اہمیت

205

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59936
  • اس ہفتے کے قارئین 589078
  • اس ماہ کے قارئین 376323
  • کل قارئین114268323
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست